Tue 17 Jul 2018

ایک ڈھائی سال کا بچہ ایمرجنسی میں لایا گیا.

چابی سے کھیلتے ہوئے اس نے وہی چابی بجلی کی ایکسٹینشن میں دے دی. شدید جھٹکا لگا اور جب تک ہمارے پاس پہنچا حرکت قلب بند ہو چکی تھی.

خدارا بچوں کے معاملے میں بہت احتیاط کریں. بالخصوص یہ 1 سے 3 سال کی عمر نہایت خطرناک ہے.

اس عمر کے بچے کو:

- کسی صورت میں بھی سکہ یا کوئی بھی ایسی چھوٹے سائز کی کھیلنے والی چیز نہ دیں جو گلے میں پھنس سکتی ہو.

- گولیاں ٹافیاں بالکل نہ دیں اور ڈرائی فروٹ بھی اپنی نگرانی میں دیں.

- بچے کا فیڈر کبھی بھی مائکرو ویو میں گرم نہ کریں. اس سے دودھ ہر طرف سے ایک جیسا گرم نہیں ہوتا اور کوئی "ہاٹ سپاٹ" بچے کا منہ جلا سکتا ہے.

- پنسل، تیلا، چابی یا کوئی بھی نوکیلی چیز مت پکڑنے دیں.

- بجلی کے ساکٹس پر ٹیپ لگا کر رکھیں اور کوئی بھی تار ننگی یا بغیر پلگ کے نہ چھوڑیں.

- ٹیبل پر ایسا کپڑا نہ ہو جسے بچہ کھینچ لے اور اوپر پڑا کوئی ڈیکوریشن پیس اسے زخمی کر دے.

- دراز ایسے ہوں(سٹاپر والے) کے بچہ کھینچے تو پورے کے پورے باہر نکل کر اسکے اوپر نہ گر جائیں.

- بچے کو کبھی بھی پانی سے بھری بالٹی یا باتھ ٹب کے پاس اکیلا کھڑا نہ چھوڑیں-. ایک لمحے کیلئے بھی نہیں. بچے اوندھے منہ بالٹی میں گر کر فوراً ڈوب جاتے ہیں.

- بچے کے گلے میں تعویذ، لاکٹ وغیرہ نہ لٹکائیں اور نہ چوسنی کا ہار پہنائیں. یہ کسی بھی وقت پھندا بن سکتے ہیں.

- تمام ادویات اور خطرناک کیمیکلز (مٹی کا تیل، بلیچ، تیزاب وغیرہ) ہر صورت میں تالے میں رکھیں.

- سیڑھی اور چھت کی منڈیر کے معاملے میں خاص احتیاط کریں.

- موٹرسائیکل پر بغیر کسی تیسرے بڑے شخص کے اپنے ساتھ اکیلے مت بٹھائیں.

- گاڑی میں اگلی سیٹ پر ہرگز نہ بٹھائیں اور گود میں لے کر ڈرائیو کرنے والے احمقوں والی حرکت تو بالکل نہ کریں.

- بیرونی دروازے ہمیشہ بند رکھیں اور خیال رکھیں کہ بچے کا ہاتھ کنڈی یا لاک تک نہ پہنچتا ہو.

یہ چند احتیاطی تدابیر آپکے ہنستے بستے گھر کو آناً فاناً ماتم کدہ بننے سے بچا سکتی ہیں.

A two and half year-old child was brought to emergency.

While playing with the key, he gave the same key to the power of electricity. It was a severe shock, the heart was closed.

Please be very careful in the case of children. Especially this is the age of 1 to 3 years old.

To the child of this age:

- Do not give a coin in any form or any small size that can be stuck in the throat.

- Pills Candy don't give and dry fruit also keep in your monitor.

- Baby's feeder never hot in the microwave. The milk is not hot every inside as any "hot spot" can burn Child's mouth.

- Don't let them catch pencil, key or any pointed item.

- Keep tape or plastic adopter on the sockets of electricity and don't leave any wire naked or without plug.

- Don't keep such cloth on the table that the child can pull and on the top there is no decoration piece, glass or heavy item on it.

- Do not Let the child never stand alone in bath filled with water, not even for a moment. The children may fall down in the face and they are drowned.

- Do not wore your children any amulet, locket or necklace as they can take them in mouth and reached to their throat.

- All medicines and dangerous chemicals (Mud Oil, bleaching, acid etc) keep in the locks in every case.

- Take special care in the case of ladder and roof.

- Don't let them sit alone on motorcycle without third adult person.

- Do not set your children in front seat of the car, and the fools who drive in the lap, do not be able to do so.

- Keep the outer doors always keep off and take care that the child's hand does not reach the kandi or the lock.

This few security strategies can save the house from becoming the mourning temple.

Categories : Thoughts / Lessons
Comments here
Wed 17 Jun 2009

Its like my example :P

Comments here
Tue 1 May 2007

Worth reading and thinking.... think before it happens late...

future home - qabar.doc (370.00 kb)

Comments (2)




Ads