Urdu (35)

01-08-2022 جانے والے اور آنے والے
11-05-2021 میرے مرنے کے بعد
12-12-2019 ہوتے ہیں... کلیات عدم
19-04-2019 کچھ باتیں - کہاوتیں
30-10-2018 World Stroke Day - FAST
06-06-2017 Its all bout thinking
29-06-2014 Duniya aur Munafiqat
23-05-2014 Namaz ka tareeqa - Urdu translation kay sath - Prayer
16-05-2014 Quotes - Images
14-01-2014 Received just a bit reality... Rabi ul awwal
24-04-2013 Listen to one of the reality بھوک تہزیب کے آداب بُھلا دیتی ہے
02-12-2012 Secret videos of Girlfriends and blackmailing - Urdu TV Program for Girls
09-11-2012 Tribute to National Poet Allama Iqbal
24-07-2012 Maa bhai kub maray ga - ماں بھائی کب مرے گا
08-04-2012 Badshah aur Behis Awam
23-01-2012 Don't Sell your memory card with your mobile
08-09-2009 Poetry - Shairi - Quotes - English - Urdu - Arabic (occasional updation)
26-06-2009 Suno agar sun sako to - Urdu Quotes
08-04-2009 Ye Kaisa Hay Musalman
18-03-2009 For a Software House
09-09-2008 Governor - Hazrat Saeed-radi Allaho anho
31-08-2008 Dua - Urdu/English
30-08-2008 Dua
12-07-2008 Pakistani Student got President Award in USA
13-05-2008 Maa - Mother - Mom
18-04-2008 Dildar Memon
07-04-2008 Larkiyan
28-03-2008 Success of life - Hadiths
22-02-2008 Dua - Pray
05-06-2007 Women Conference
16-05-2007 tamatar khao
19-04-2007 Shadi say pehlay, Shadi kay baad
09-03-2007 JOB aur Kaaaam
23-01-2007 Muharram - First Month in Islamic Calendar
05-01-2006 Shadi ki daastaan
Mon 1 Aug 2022
Tags: ,
Categories : Thoughts / Lessons
Comments here
Tue 11 May 2021
 
کویتی کالم نگار عبداللہ الجاراللہ اس دارفانی سے رحلت کر چکے، ان کا ایک مضمون جو بہت سبق آموز ہے اس کا ترجمہ پیش خدمت ہے۔

"میں اپنی موت پر بالکل پریشان نہی ہوں گا، اور نہ مجھے اپنی میت کے بارے میں کوئی فکر ہو گی اسلئے کہ میرے مسلمان بھائی یہ ضروری کاروائی کریں گے۔

میرے کپڑے مجھ سے اتار لئےجائیں گے، مجھے غسل دیا جائیگا، کفن پہنایا جائیگا اور مجھے میرے گھر سے نکال کر نئےگھر (قبر) کی طرف لےجایا جائیگا۔

بہت سے لوگ میرا جنازہ پڑھنے کے لئے آینگے، بلکہ بہت سارے دوست احباب اپنا کام کاج چھوڑ کر مجھے دفنانے کے لئے آینگے۔ لیکن ان میں سے بہت سارے ایسے ہونگے جو میری نصیحت پر غور نہیں کرینگے بلکہ کبھی بھی نہیں کرینگے۔

میری چیزیں مجھ سے لے لی جائینگی ،میری چابیاں، کتابیں، بریف کیس ،بٹوہ ،جوتے اور لباس سب کچھ مجھ سے الگ کر دیئے جائیں گے۔ اگر میرے وارث راضی ہو گئے تو ان چیزوں کو صدقہ کر کے مجھے بھیج دینگے تاکہ مجھے فائدہ دیں۔

یہ بات اچھی طرح نوٹ کریں کہ دنیا مجھ پر بالکل غمزدہ نہ ہو گی، دنیا کا نظام چلتا رہے گا اور اقتصادی سرگرمیاں رواں دواں رہیں گی ۔

میری نوکری پر دوسرا آدمی مقرر ہو جائیگا، میرا مال میرےجائز وارثوں کو منتقل ہو جائیگا جبکہ مجھ سے اس کے بارے میں پوچھا جائیگا چاہے وہ تھوڑا ہو یا زیادہ حتی کہ کھجور کا ایک چھلکا ہی کیوں نہ ہو۔

میری موت کے ساتھ جو چیز سب سے پہلے مجھ سے چھین لی جائیگی وہ میرا نام ہو گا اسلئے جب میری سانس نکل جائیگی تو لوگ کہیں گے لاش کہاں ہے؟

یہاں میرانام نہی لیاجائیگا۔ اور جب نماز جنازہ کا وقت ہوگا تو لوگ کہیں گے جنازہ کہاں ہے؟

یہاں بھی میرا نام نہی لیا جائیگا اور جب مجھے قبر میں اتارنے کا وقت آ جائیگا تو لوگ کہیں گے میت کہاں ہے؟
یہاں پھر میرا نام نہیں لیا جائیگا۔

اسلئے مجھے دھوکے میں نہیں رہنا چاہیئے اپنے نام، نسب، قبیلہ، منصب اور شہرت سے۔

تو کتنی حقیر ہے یہ دنیا، اور کتنی عظیم ہے وہ دنیا، جہاں ہم جا رہے ہیں۔

تو اے زندہ انسانوں ! تمہارے غمخوار تین طرح کے لوگ ہیں :-

1۔ وہ لوگ جو آپ کو واجبی سے جانتے ہیں وہ کہیں گے "مسکین"

2۔ تمہارے دوست جو چند ساعات یا چند ایام غمزدہ ہوں گے اور پھر اپنی معمول کی زندگی کی طرف لوٹینگے اور آپس میں ہنسی مذاق کرینگے۔

3۔ سب سے زیادہ غم تمہارے گھر میں ہوگا، تمہارے گھر کے لوگ غمزدہ رہینگے ہفتہ، دو ہفتے، مہینہ یا زیادہ سے زیادہ ایک سال، اور پھر اس کے بعد آپ کو یاداشتوں کے ریکارڈ روم میں محفوظ کریں گے۔

لوگوں کے درمیان تمہارا قصہ مکمل ہو گیا اور اب حقیقی قصہ شروع ہو گیا اور وہ یہ کہ تمہارا جمال، مال، اولاد، عالیشان گھر اور بیویاں تم سے الگ ہو گئیں اور اب تمہارے پاس صرف تمہارا اعمال رہ گئے اور یہاں سے حقیقی زندگی شروع ہو گئی۔

سوال یہ ہے کہ تم نے قبر اور آخرت کے لئے کیا تیاری کی ہے؟اسلئے پورے شوق کے ساتھ ان امور کا اہتمام کیجئے:-

  • فرائض کااہتمام

  • حقوق العباد کا خیال (سب سے اہم اور جواب دہ معاملہ)

  • حقوقِ آللہ کی ادائیگی

  • مظلوم کی حمایت اور حق کے لیے آواز بلند کرنا

  • نیک اعمال
رات کے پچھلے پہر اللّه کے سامنے کھڑے ہو کر عاجزی کرنا، تا کہ تم نجات پا سکو۔

اگرتم نےاپنی زندگی میں ان امور کے بارے میں لوگوں کو یاد دہانی کرا دی تو تم کو اس کابدلہ قیامت کے دن میزان حسنات میں بھاری ملے گا۔

مرنے کے بعد انسان تمنا کرے گا کہ کاش میری زندگی کچھ اور لمبی ہوتی تو میں اللہ کی راہ میں صدقہ کرتا۔ یہ اسلئے کہ اس نے قیامت کے دن صدقے کا عظیم اجر و ثواب دیکھا، تو اے لوگو! زیادہ سے زیادہ صدقہ کرو۔ اور سب سے بہتر صدقہ اس وقت یہ ہے کہ تھوڑا سا وقت نکال کر اس مضمون کو آگے بھیج دو اسلئے کہ پاکیزہ بات بھی صدقہ ہے۔"

اللہ تعالی ہمیں اپنی زندگیوں کو با مقصد کاموں میں لگانے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔آمین..

Categories : Thoughts / Lessons
Comments here
Thu 12 Dec 2019

وہ جو تیرے فقیر ہوتے ہیں 
آدمی بے نظیر ہوتے ہیں 

دیکھنے والا اک نہیں ملتا 
آنکھ والے کثیر ہوتے ہیں 

جن کو دولت حقیر لگتی ہے 
اف! وہ کتنے امیر ہوتے ہیں 

جن کو قدرت نے حسن بخشا ہو 
قدرتاً کچھ شریر ہوتے ہیں 

زندگی کے حسین ترکش میں 
کتنے بے رحم تیر ہوتے ہیں 

وہ پرندے جو آنکھ رکھتے ہیں 
سب سے پہلے اسیر ہوتے ہیں 

پھول دامن میں چند رکھ لیجے 
راستے میں فقیر ہوتے ہیں 

ہے خوشی بھی عجیب شے لیکن 
غم بڑے دل پذیر ہوتے ہیں 

اے عدمؔ احتیاط لوگوں سے 
لوگ منکر نکیر ہوتے ہیں 
(عبدالحمیدعدم)

Tags: , ,
Categories : Thoughts / Lessons
Comments here
Fri 19 Apr 2019

(1) ماچس کی تیلی میں سر تو ہوتا ہے پر دماغ نھیں ہوتا اسی لیے زرہ سی رگڑ سے بھڑک تو اٹھتی ہے۔ پر انجام۔۔۔ اپنی ہی آگ میں جل کر خاک ہو جاتی ہے،
*حاسد کا بھی کچھ ایسا ہی حال ہوتا ہے۔*

(2) مینڈک کو چاہے سونے کی بنی کرسی پر ہی بیٹھا دیں پر وہ چھلانگ لگا کر واپس دلدل میں ہی جانا پسند کرتا ہے ۔۔۔
*پس اسی طرح کے کچھ انساں ہوتے ہیں ان کو آپ جتنی مرضی عزت افزائ دیں۔۔۔ پر انھوں نے اپنے سلوک ۔۔ اخلاق ۔۔۔ اپنے عمل برتاؤ سے اپنے آپ کو کم ظرف کر کے ہی رہنا ہوتا ہے*

(3) جنازے میں شامل ہونے کے لیے لوگ دوسرے ملکوں سے بھی آسکتے ہیں ۔۔
*جبکہ فرض نماز کے لیے پاس کی مسجد میں بھی جانا مشکل لگتا ہے*

(4) جب انسان اپنی غلطیوں کا (وکیل) اور دوسروں کی غلطیوں کا (جج) بن جائے تو (فیصلے) نھیں (فاصلے) ہونے لگتے ہیں۔

(5) سب کو خوش رکھنا ایسا ہے جیسے زندہ مینڈکوں کو تولنا ۔ ایک کو بیٹھاو تو دوسرا پھدک پڑتا ہے۔

(6) انسان جسم اور دکھاوی باتوں سے نہیں اپنے اخلاقی عمل سے بڑا ہوتا ہے.

Categories : Thoughts / Lessons
Comments here
Tue 30 Oct 2018

تعد السكتة الدماغية إحدى المسببات الرئيسية للوفاة والمسبب الأول للأمراض المزمنة حول العالم

Stroke is one of the leading causes of death and the leading cause of chronic disease around the world

#كل_ثانية_ذات_قيمة
#Every_second_counts
#mohapuae

Categories : Health / Medical
Comments here
Tue 6 Jun 2017

Beta: Amma, bahar darwazay par kooray wala aya hay...

Maa: Beta, kooray walay to hum hain, wo to safai wala hay...

Bachon ki tarbiyat kay andaz badlo, bachon may positive change khood aye ga...

kooray+wala+safai+wala.jpg

 

App aur Hukmaran

 

aap+aur+hukmaran.jpg

Categories : Thoughts / Lessons
Comments here
Sun 29 Jun 2014


ممکن نہیں مجھ سے یہ طرز منافقت
دُنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں

duniya+aur+munafiqat.jpg

Tags: , ,
Categories : Thoughts / Lessons
Comments here




Ads