Urdu (35)

01-08-2022 جانے والے اور آنے والے
11-05-2021 میرے مرنے کے بعد
12-12-2019 ہوتے ہیں... کلیات عدم
19-04-2019 کچھ باتیں - کہاوتیں
30-10-2018 World Stroke Day - FAST
06-06-2017 Its all bout thinking
29-06-2014 Duniya aur Munafiqat
23-05-2014 Namaz ka tareeqa - Urdu translation kay sath - Prayer
16-05-2014 Quotes - Images
14-01-2014 Received just a bit reality... Rabi ul awwal
24-04-2013 Listen to one of the reality بھوک تہزیب کے آداب بُھلا دیتی ہے
02-12-2012 Secret videos of Girlfriends and blackmailing - Urdu TV Program for Girls
09-11-2012 Tribute to National Poet Allama Iqbal
24-07-2012 Maa bhai kub maray ga - ماں بھائی کب مرے گا
08-04-2012 Badshah aur Behis Awam
23-01-2012 Don't Sell your memory card with your mobile
08-09-2009 Poetry - Shairi - Quotes - English - Urdu - Arabic (occasional updation)
26-06-2009 Suno agar sun sako to - Urdu Quotes
08-04-2009 Ye Kaisa Hay Musalman
18-03-2009 For a Software House
09-09-2008 Governor - Hazrat Saeed-radi Allaho anho
31-08-2008 Dua - Urdu/English
30-08-2008 Dua
12-07-2008 Pakistani Student got President Award in USA
13-05-2008 Maa - Mother - Mom
18-04-2008 Dildar Memon
07-04-2008 Larkiyan
28-03-2008 Success of life - Hadiths
22-02-2008 Dua - Pray
05-06-2007 Women Conference
16-05-2007 tamatar khao
19-04-2007 Shadi say pehlay, Shadi kay baad
09-03-2007 JOB aur Kaaaam
23-01-2007 Muharram - First Month in Islamic Calendar
05-01-2006 Shadi ki daastaan
Fri 23 May 2014
Categories : Reality of Islam
Comments here
Fri 16 May 2014

qadi+haji.jpg

 

hasad+aur+ghumand.jpg

 

greatest+gift+time.jpg

 

Tags: , ,
Categories : Thoughts / Lessons
Comments (1)
Tue 14 Jan 2014

 Received just a bit reality... Rabi ul awwal

 

rabi+ul+awwal.jpg

Categories : Thoughts / Lessons
Comments (1)
Wed 24 Apr 2013

Wake up Pakistan... 

عجب رسم ھے چارہ گروں کی محفل میں,,

لگا کر زخم, نمک سے مساج کرتے ہیں...

غریبِ شھر ترستا ہے ایک نوالے کو,,

امیرِ شھر کے کتے بھی راج کرتے ہیں...

...............

ستم زریفیِ وقت نے کلیوں کی نزاکت کو،،

دلوں کی محبت کو،،

اس طرح سے مسلا ہے،،

اس طرح سے کُچلا ہے،،

کہ زندگی ازیت ہے،،

اور سانس کی بھی قیمت ہے،،

کس کا ہاتھ ہے، جو خون سے رنگا نہیں،،

کس کا گریبان ہے جو گرفت سے بچا نہیں،،

صداِ موت آتی ہے شھر بھر کی گلیوں سے،،

خون کی بو آتی ہے پھولوں کی کلیوں سے۔۔

Categories : Thoughts / Lessons
Comments here
Sun 2 Dec 2012

A Urdu TV program Sar-e-Aam goes live about Secret videos of Girlfriends and blackmailing of girls females whose personal photos or videos shared and spread on social media facebook or on internet youtube etc by her boyfriend or other people who get into these stuffs.

Think before you get into extra marital relation or love and having photos or videos.

Categories : Thoughts / Lessons
Comments (4)
Fri 9 Nov 2012

Tribute to National Poet Dr. Allama Muhammad Iqbal

 

Tribute+to+National+Poet+Allama+Iqbal.jpg

Categories : Thoughts / Lessons
Comments (4)
Tue 24 Jul 2012

عرصہ ہوا ایک ترک افسانہ پڑھا تھا یہ دراصل میاں بیوی اور تین بچوں پر مشتل گھرانے کی کہانی تھی جو جیسے تیسے زندگی گھسیٹ رہا تھا۔ جو جمع پونجی تھی وہ گھر کے سربراہ کے علاج معالجے پر لگ چکی تھی، مگر وہ اب بھی چارپائی سے لگا ہوا تھا۔ آخر اسی حالت میں ایک دن بچوں کو یتیم کر گیا۔ رواج کے مطابق تین روز تک پڑوس سے کھانا آتا رہا، چوتھے روز بھی وہ مصیبت کا مارا گھرانہ خانے کا منتظر رہا مگر لوگ اپنے اپنے کام دھندوں میں لگ چکے تھے، کسی نے بھی اس گھر کی طرف توجہ نہیں دی۔ بچے بار بار باہر نکل کر سامنے والے سفید مکان کی چمنی سے نکلنے والے دھویں کو دیکھتے۔ وہ سمجھ رہے تھے کہ ان کے لیے کھانا تیار ہو رہا ہے۔ جب بھی قدموں کی چاپ آتی انھیں لگتا کوئی کھانے کی تھالی اٹھائے آ رہا ہے مگر کسی نے بھی ان کے دروازے پر دستک نہ دی۔

 

ماں تو پھر ماں ہوتی ہے، اس نے گھر سے کچھ روٹی کے سوکھے ٹکڑے ڈھونڈھ نکالے، ان ٹکڑوں سے بچوں کو بہلا پھسلا کر سلا دیا۔ اگلے روز پھر بھوک سامنے کھڑی تھی، گھر میں تھا ہی کیا جسے بیچا جاتا، پھر بھی کافی دیر کی "تلاش" کے بعد دو چار چیزیں نکل آئیں جنھیں کباڑیے کو فروخت کر کے دو چار وقت کے کھانے کا انتظام ہو گیا۔ جب یہ پیسے بھی ختم ہو گئے تو پھر جان کے لالے پڑ گئے۔ بھوک سے نڈھال بچوں کا چہرہ ماں سے دیکھا نہ گیا۔ ساتویں روز بیوہ ماں خود کو بڑی سی چادر میں لپیٹ کر محلے کی پرچوں کی دکان پڑ جا کھڑی ہوئی، دکان دار دوسرے گاہکوں سے فارغ ہو کر اس کی طرف متوجہ ہوا، خاتون نے ادھار پر کچھ راشن مانگا تو دکان دار نے نا صرف صاف انکار کر دیا بلکہ دو چار باتیں بھی سنا دیں۔ اسے خالی ہاتھ ہی گھر لوٹنا پڑا۔

 

ایک تو باپ کی جدائی کا صدمہ اور اوپر سے مسلسل فاقہ، آٹھ سالہ بیٹے کی ہمت جواب دے گئی اور وہ بکھر میں مبتلا ہو کر چارپائی پر پڑ گیا۔ دوا دارو کہاں سے ہو، کھانے کو لقمہ نہی تھا، چاروں گھر کے ایک کونے میں دبکے پڑے تھے، ماں بخار سے آگ بنے بیٹے کے سر پر پانی کی پٹیاں رکھ رہی تھی، جب کہ پانچ سالہ بہن اپنے ننھے منے ہاتھوں سے بھائی کے پاؤں دبا رہی تھی۔ اچانک وہ اٹھی، ماں کے پاس آئی اور کان سے منہ لگا کر بولی

 

"اماں بھائی کب مرے گا؟"

 

ماں کے دل پر تو گویا خنجر چل گیا، تڑپ کر اسے سینے سے لپٹا لیا اور پوچھا "میری بچی، تم یہ کیا کہہ رہی ہو؟"

 

بچی معصومیت سے بولی

 

"ہاں اماں! بھائی مرے گا تو کھانا آئے گا ناں!"

 

اگر ہم اپنے پاس پڑوس میں نظر دوڑائیں تو اس طرح کی ایک چھوڑ کئی کہانیاں بکھری نظر آئیں گی۔ بہت معذرت کے ساتھ کہہ رہا ہوں ہمارا معاشرہ مردہ پرست ہو چکا ہے۔ زندگی میں کوئی نہی پوچھتا مگر دم نکلتے وقت ہونٹوں پر دیسی گھی لگا دیا جاتا ہے تا کہ لوگ سمجھیں بڑے میاں دیسی گھی کھاتے کھاتے مرے ہیں۔ غالبا منٹو نے لکھا ہے کہ ایک بستی میں کوئی بھوکا شخص آ گیا، لوگوں سے کچھ کھانے کو مانگتا رہا مگر کسی نے کچھ نہی دیا۔ بیچارہ رات کو ایک دکان کے باہر فٹ پتہ پر پڑ گیا۔ صبح آ کر لوگوں نے دیکھا تو وہ مر چکا تھا۔ اب "اہل ایمان" کا "جذبہ ایمانی" بیدار ہوا، بازار میں چندہ کیا گیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دیگیں چڑھا دی گئیں، یہ منظر دیکھ کر ایک صاحب نے کہا "ظالمو! اب دیگیں چڑھا رہے ہو، اسے چند لقمے دے دیتے تھ یہ یوں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر نا مرتا"۔

 

 حضرت مجدد الف ثانی فرمایا کرتے تھے کہ تم جو چادریں قبر پر چڑھاتے ہو اس کے زندہ لوگ زیادہ حقدار ہیں۔ ایک شخص رکے ہوئے بقایاجات کے لیے بیوی بچوں کے ساتھ مظاہرے کرتا رہا، حکومت ٹس سے مس نا ہوئی، تنگ آ کر اس نے خود سوزی کر لی تو دوسرے ہی روز ساری رقم ادا کر دی گئی۔ اسی طرح ایک صاحب کے مکان پڑ قبضہ ہو گیا، بڑی بھاگ دوڑ کی مگر کوئی سننے کو تیار نہی ہوا، اسی دوران دفتر کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، پولیس نے پھرتی دکھائی اور دوسرے ہی دن مکان سے قبضہ ختم کروا دیا۔ فائدہ؟ کیا اب اس مکان میں اس کا ہمزاد آ کر رہے گا؟

 

کیا ہمارا "جذبہ ایمانی" صرف مردوں کے لیے رہ گیا ہے۔ اپنے ارد گرد موجود زندوں کا خیال رکھي

 

Categories : Thoughts / Lessons
Comments here




Ads